رومانوی فلموں کے لیے مشہور شاہ رخ خان کو رومانوی فلمیں کیوں پسندنہیں؟

ٹام کروز کی ایکشن فلمیں شوق سے دیکھتاہوں،کنگ خان کے انکشاف نے مداحوں  کوحیران کردیا

Aug 16, 2024 | 13:19:PM
رومانوی فلموں کے لیے مشہور شاہ رخ خان کو رومانوی فلمیں کیوں پسندنہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رومانوی فلموں کے لیے مشہور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کورومانوی فلمیں پسندنہیں بلکہ وہ ٹام کروز کی ایکشن فلمیں شوق سے دیکھتے ہیں،شاہ رخ خان نے یہ انکشاف کرکے مداحوں  کوحیران کردیا۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے،رب نے بنادی جوڑی اور کچھ کچھ ہوتا ہےسمیت کئی رومانوی فلمیں کی ہیں تاہم  حال ہی میں ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے کنگ نے انکشاف کیاہے کہ انہیں رومانوی فلموں کی بجائےہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی ایکشن فلمیں پسند ہیں،انہوں نے ٹام کروزکی فلمیں دیکھ کر محسوس کیاہے کہ انہوں نے کوئی بھی ایکشن فلم نہیں کی اس لیے فلم جوان اور پٹھان میں بطور ایکشن ہیرو کام کیا۔

 شاہ رخ خان نے مزید کہاکہ میں کوئی ایک خاص طرح کی فلم دیکھنا پسند نہیں کرتا، مجھے ایکشن فلمیں دیکھنے کا شوق ہے اور رومانوی فلمیں بہت کم پسند ہیں،اس کے علاوہ  سائنس اینڈ فکشن فلمیں، ہیومن ڈرامہ اور کارٹونز فلمیں بھی پسند ہیں۔

شاہ رخ خان آج کل  اپنی نئی فلم "کنگ" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی عکس بندی کا آغاز لندن میں ہو چکا ہے۔