ڈیجیٹل کری ایٹرجوڑی  افرا اور شاہ رخ  نے راہیں جداکرلیں

افرا نے انسٹاگرام پر  اسٹوری شیئر کرکے اپنے اور شوہر کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کردی

Aug 16, 2024 | 14:06:PM
 ڈیجیٹل کری ایٹرجوڑی  افرا اور شاہ رخ  نے راہیں جداکرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ڈیجیٹل کری ایٹرجوڑی  افرا اور شاہ رخ  نے راہیں جداکرتے ہوئے طلاق کااعلان کردیا۔

  افرا اور شاہ رُخ کاشمار انٹرنیٹ کی دنیاکی خوبصورت  جوڑی میں ہوتاہے لیکن  گزشتہ کئی روز سے افرا اپنے شوہر شاہ رخ کے بغیر کانٹینٹ شیئر کر رہی تھیں جبکہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سےشاہ رخ کی تصویریں بھی ڈیلیٹ کردی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیاپر ان کے بارے میں چہ میگوئیاں ہورہی تھیں،اب  افرا نے باقاعدہ طور پر انسٹاگرام پر  ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے اور شوہر کے درمیان علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

افرا نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں نے اور شاہ رخ نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،یہ فیصلہ بہت مشکل تھااور  مجھے اس فیصلے کے منفی اثرات سے نکلنے میں کافی وقت لگا ہے، میں یہاں اس فیصلے کی تفصیلات شیئر نہیں کرنا چاہوں گی۔

افرا نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا  کہ ہم نے بہت اچھا وقت ساتھ گزارا اور میں اُس وقت کے لیے بہت خوش ہوں، اب ہم نے اکیلے رہنے میں اپنی خوشی ڈھونڈ لی ہے،افرا نے مداحوں سے اپیل کی کہ براہِ مہربانی دل دُکھانے والے  سوالات سے اجتناب کریں۔