شہر قائد میں منکی پاکس کا خطرہ منڈلانے لگا

Aug 16, 2024 | 14:48:PM
شہر قائد میں منکی پاکس کا خطرہ منڈلانے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران خان)شہر قائد میں منکی پاکس کا خطرہ منڈلانے لگا۔ انسٹیٹیوٹ آف سکن ڈیزیز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پاکستان سمیت کراچی میں بھی وائرل انفیکشن کا خوف بڑھنے لگا۔ ماہر امراض جلد کے مطابق منکی پاکس جانوروں سے پھیلنے والی بیماری ہے جس کی علامات ایک سے دو ہفتوں میں ظاہر ہوتی ہیں۔
انسٹیٹیوٹ آف سکن ڈیزیز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبداللہ یحییٰ کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ فرد کے جسم پر چیچک کی طرح دانے نمودار ہوتے ہیں ۔
طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ وائرل انفیکشن سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال کریں، متاثرہ فرد کے ساتھ میل جول سے اجتناب کریں، ماسک اور دستانے استعمال کریں، صفائی کا خاص خیال رکھیں۔