فخر پاکستان ارشد ندیم کے اعزاز میں آج جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب ہوگی

Aug 16, 2024 | 15:55:PM
فخر پاکستان ارشد ندیم کے اعزاز میں آج جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں آرمی  کی طرف سے جی ایچ کیو میں آج خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور ان کے اہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب آج  جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوگی، تقریب کے انعقاد کا مقصد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا  اور ان کی حوصلہ افزائی کرناہے، گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا، گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کھیلوں کی دُنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے مشعلِ راہ ثابت ہو ں گے۔

 یاد رہے کہ 8 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا تھا، انہوں نے دو مرتبہ ریکارڈ بنایا،  ان کی ایک تھرو 92.97 میٹر جبکہ دوسری 91.79 میٹر کے فاصلے تک گئی اور یوں انھوں نے 2008 میں بنایا گیا 90.57 میٹر کا اولمپک ریکارڈ توڑ دیاتھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 32 سال کے طویل انتظار کے بعد اولمپکس میں کوئی میڈل اپنے نام کیا ہے جبکہ 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتا ہے۔