تشدد یا تضحیک برداشت نہیں،غلط ہمسفرملاتوفوراََ چھوڑ دوں گی،کومل عزیز

شادی شوبز سے وابستہ کسی شخص سے نہیں بلکہ کاروباری شخص سے کروں گی

Aug 16, 2024 | 16:12:PM
تشدد یا تضحیک برداشت نہیں،غلط ہمسفرملاتوفوراََ چھوڑ دوں گی،کومل عزیز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ اور برنس وومین کومل عزیز نے کہا ہے کہ اگر شادی کے بعد اُن کی ازدواجی زندگی میں ناقابلِ برداشت مسائل پیدا ہوئے تو وہ اپنے شوہر کو چھوڑ دیں گی کیونکہ وہ اب مالی طور پر مستحکم ہیں۔

 کومل عزیز خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا کوئی بھائی نہیں ہے اور والد بھی 7 سال قبل دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے، والد کے انتقال کے بعد میں نے مالی طور پر مستحکم ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس معاشرے میں مرد کے بغیر وہی عورت رہ سکتی ہے جو معاشی طور پر مضبوط ہو،میں نے اداکاری چھوڑ کر کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا اور اللہ تعالیٰ کے کرم سے میرا فیصلہ درست ثابت ہوا، میں کاروبار کی وجہ سے معاشی طور پر مضبوط ہوچکی ہوں اور اب اکیلے ہی ہر مشکل کا سامنا کرسکتی ہوں۔

 اداکارہ نےمزید کہا کہ 16 سال کی عمر سے میرے رشتہ آنا شروع ہوگئے تھے لیکن میں نے شادی کے بجائے تعلیم پر توجہ دی اور تعلیم مکمل ہونے کے بعد اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھالیکن اب ساری توجہ صرف کاروبار پر  مرکوز کئے ہوئے ہوں۔

کومل عزیزخان نے کہا کہ اگر میں کم عمری میں شادی کے لیے تیار ہوجاتی تو اُس وقت اپنے ہمسفر سے متعلق زیادہ مطالبات نہیں کرسکتی تھی تاہم اب میں اپنے ہونے والے  شریک حیات کے سامنے اپنے مطالبات رکھ سکتی ہوں،مجھے  لگتا ہے کہ اگر میں معاشی طور پر مستحکم ہونے سے پہلے ہی شادی کرلیتی اور میرا شوہر شادی کے بعد مجھ پر تشدد کرتا تو کمزور ہونے کی وجہ سے مجھے وہ تشدد اور زیادتی برداشت کرنی پڑتی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا،اب مجھے اگر غلط ہمسفر مل گیا تو میں اُس کا تشدد یا تضحیک برداشت نہیں کروں گی بلکہ فوراََ اُسے چھوڑ دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اندرا گاندھی کی سیاست پر مبنی فلم"ایمرجنسی" ستمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

کومل عزیزخان نے مزید کہاہے کہ شادی ہر انسان کی زندگی کا سب سے اہم اور بڑا فیصلہ ہوتا ہے، میں یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گی لیکن یہ بات واضح ہے کہ میں  شادی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کسی شخص سے نہیں بلکہ کاروباری شخص سے کروں گی، میری عمر 34 سال ہوچکی ہے اوراب مجھے ہر حال میں شادی کرلینی چاہیے۔