مہنگی ترین بجلی اور بلند شرح سود کی وجہ سےٹیکسٹائل کی برآمدات متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مہنگی ترین بجلی اور بلند شرح سود کی وجہ سےٹیکسٹائل کی برآمدات متاثر، پیداواری لاگت بڑھنے سے ریجنل ممالک سے مقابلہ مشکل ترین ہوگیا۔
نئے مالی سال کے آغاز پرادارہ شماریات نے ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ڈیٹا جاری کردیاہے، رپورٹ کے مطابق جون 24 کے مقابلے میں جولائی 24 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 10.1 فیصد کمی ہوئی ہے، جون 24 کی 1.41 ارب ڈالر کے مقابلے میں جولائی 24 میں ٹیکسٹائل گروپ کی درآمدات 1.27 ارب ڈالر رہ گئی ہیں ،جولائی 23 کے مقابلے جولائی 24 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 3.1 فیصد کمی ہوئی ۔
نئے مالی سال کے آغاز پرادارہ شماریات نے ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ڈیٹا جاری کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات3.1 فیصد کمی سے 1.27 ارب ڈالررہ گئیں، جون 2024 میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 1.41 ارب ڈالر رہیں تھیں جبکہ جولائی 2023 میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات کا مالی حجم 1.31 ارب ڈالر رہا تھا۔
رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ جون 24 کے مقابلے میں جولائی 24 میں نٹ وئیر کی برآمدات 16 فیصد کمی سے 35.80 کروڑ ڈالر رہی ہیں، جون 24 کے مقابلےمیں جولائی 24 میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 9 فیصد کمی سے 29.6 کروڑ ڈالر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جون 24 کے مقابلے میں جولائی 24 میں بیڈ وئیر کی برآمدات 9 فیصد کمی سے 21.40 کروڑ ڈالر رہی ہیں، جون 24 کے مقابلے جولائی 24 میں تولئے کی برآمدات 20 فیصد کمی سے 7 کروڑ ڈالر رہی ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بجلی کی بلند قیمت کی وجہ سے ٹیکسائل گروپ کی برآمدات گھٹ رہی ہیں، پیداواری لاگت بڑھنے سے ریجنل ممالک سے مقابلہ مشکل ترین ہوگیا ہے۔