اختلافات میں شدت ،تحریک انصاف پنجاب بھی تقسیم ، 2گروپ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) تحریک انصاف پنجاب بھی پارٹی معاملات پر 2 گروپوں میں تقسیم ہو گئی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب بھی پارٹی معاملات پر 2 گروپوں میں تقسیم ہو گئی ، حافظ فرحت عباس کو پارلیمانی لیڈر بنانے پر اختلاف سامنے آیا تھا، ایک گروپ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے حافظ فرحت عباس کو تبدیل کرا دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حماد اظہر مخالف گروپ کے علی امتیاز وڑائچ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر ہوئے ہیں،حماد اظہر نے بھی پنجاب کے معاملات پر اعتماد میں نہ لیے جانے پر صوبائی صدارت چھوڑ دی۔
چودھری اصغر گجر سے لاہور کی صدارت واپس لینے پر بھی حماد اظہر نے مخالفت کی تھی۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر گزشتہ روز مستعفی ہو ئے، سوشل میڈیا "ایکس "پر انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جبکہ لاہور کے صدر چودھری اصغر گجر اور لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید نے اپنے الگ, الگ ویڈیو بیان ریکارڈ کرواکر اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کااعلان کیا ۔
لاہور کے صدر اصغر گجر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ "میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز کا لیڈرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے میرے ساتھ مل کر عمران خان کی رہائی کیلئے جدوجہد کی آج میں لاہور کی صدارت سے ریزائن کرتا ہو اور امید کرتا ہوں کہ آنے والا صدر مجھ سے بھی بہتر پارٹی چلائے گا اور میری تمام ہمدردیاں اور تمام وسائل پاکستان تحریک انصاف کیلئے ہر وقت حاضر ہے پاکستان زندہ باد"۔
یہ بھی پڑھیں: شکیل خان کا استعفیٰ،سیاسی ماحول مزید گرم،پی ٹی آئی رہنما برہم،اختلافات کھل کر سامنے آ گئے