اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 3 مراحل میں ہونگے، طریقہ کار طے کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 125 یونین کونسلز کی 1625 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوگا، اسلام آباد کی ہر یونین کونسل میں 13 نشستوں پر الیکشن ہوگا،چئیرمین وائس چئیرمین 6جنرل،2 خواتین، مزدورکسان، نوجوان اور غیر مسلم کی ایک ایک سیٹ پر الیکشن ہوگا،اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہوگا۔
اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سیکرٹ ووٹنگ کے تحت ہوگا،چئیرمین وائس چئیرمین مشترکہ امیدوار کےطور پر منتخب ہونگے،متعلقہ یونین کونسل میں درج ووٹر ہی الیکشن لڑ سکے گا،بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کےلئے تعلیم کی کوئی شرط نہیں،نوجوان کی نشست کےلئے کم از کم عمر 25 سال ہونا لازمی ہے،چئیرمین وائس چئیرمین 2لاکھ باقی نشستوں کے امیدوار ایک لاکھ روپے تک انتخابی خرچ کرسکیں گے،چئیرمین وائس چیئرمین کی کاغذات نامزدگی فیس 5 ہزار باقی نشستوں کے امیدواروں کی فیس 2 ہزار روپے ہوگی،چیئر مین وائس چئیرمین کے بیلٹ پیپر کا رنگ ہلکا نیلا ہوگا،جنرل نشست کے امیدواروں کے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید،خواتین کے بیلٹ پیپر کا رنگ گلابی ہوگا،مزدور کسان کے سبز،نوجوان کا پیلا اور اقلیت کا بیلٹ پیپر ہلکا سبز رنگ کا ہوگا،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو شیڈول ہیں۔