مہنگائی میں 0.16 فیصد کمی ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی

Aug 16, 2024 | 17:35:PM

(وقاص عظیم)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے راحت کی خبر  آئی ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی میں 0.16 فیصد کی کمی  آگئی ہے ۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح کم ہوکر 16.86 فیصد پر آگئی ہے ،  ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہوا ہے جبکہ 13 اشیاء سستی اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 34.77فیصد مہنگے ہوئے، انڈے 4.78 اور لہسن  کی قیمت میں 1.99 فیصد اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں بیف،گڑ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے، پیٹرول 3.15 اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.44 فیصد کمی ہوئی، حالیہ ہفتے پیاز4.91اور آٹا 1.83 فیصد سستا ہوا۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دال مونگ 1.81 فیصد اورچکن کی قیمت میں1.57 فیصد کمی آئی ہے ، کیلے1.36 فیصد،چینی کی قیمتوں میں 0.59 فیصد کمی رکارڈکی گئی ،ایک ہفتے میں آلو،دال مسور اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی۔

مزیدخبریں