روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان ) یوم آزادی کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہونےکے بعد 278.70 روپے سے کم ہوکر 278.54 روپے پر آگیا ، ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کی قدر میں بہتری ہوئی،ترسیلات زر اور برآمدات کی مد میں ڈالر کے انفلوز آنے سے پریشر کم ہوا ہے ۔
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 280.40 روپے پر برقرار رہا، یوور 73 پیسے سستاہوکر 307.21 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 1.04 روپے مہنگاہوکر 360.25 روپے ،یو اے ای درہم 76.35 روپے پر برقرار رہا،سعودی ریال 74.55 روپےپر برقرار رہا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے ، 100 انڈیکس 60 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ، 100 انڈیکس 78 ہزار 45 کی سطح پر بند ہوا ،آج کاروبار کے دوران 21 ارب روپے مالیت کے 60 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔