شکیل خان کیخلاف سازش ہوئی ہے،ملوث کرداروں کو بے نقاب کرو نگا،عاطف خان

Aug 16, 2024 | 18:43:PM
شکیل خان کیخلاف سازش ہوئی ہے،ملوث کرداروں کو بے نقاب کرو نگا،عاطف خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق صوبائی وزیر عاطف بھی شکیل خان کی حمایت میں سامنے آگئے ، کہتے ہیں شکیل خان کے خلاف سازش ہوئی ہے ملوث کرداروں کو بے نقاب کروں گا ۔
رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کہ شکیل خان دس سال تک صوبائی کابینہ میں ہمارے ساتھ رہے ہیں آج تک ان سے زیادہ ایماندار وزیر نہیں دیکھا ,انہوں نے کہا کہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پوچھنے پر ہی شکیل خان نے خیبر پختونخوا کابینہ میں کرپشن اور بدعنوانی کی نشاندہی کی تھی ,عاطف خان مزید کہنا تھا کہ شکیل خان کے خلاف منظم سازش کی گئی ہے جس میں ملوث کرداروں کو وقت آنے پر سب کے سامنے بے نقاب کروں گا ۔