جدہ :قومی سلامتی کا سابق افسر اربوں روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سعودی عرب میں قومی سلامتی کے سابق افسرسعد بن ابراہیم الیوسف کو 10 کروڑ ریال (ساڑھے 7ارب روپے سے زائد )کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔
عرب نیوز کے مطابق کرنل سعد بن ابراہیم نے ایک تاجر کیخلاف در ج مقدمہ ختم کرانے کیلئے 10کروڑ ریال رشوت طے کی اور انہیں اس رشوت کی پہلی قسط3 کروڑ ریال کا چیک وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، سعد بن ابراہیم قومی سلامتی کے ایک ادارے میں سرکاری ملازم تھا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اس نے کیس ختم کرانے کا وعدہ کیا تھا اور 10 کروڑ ریال رشوت طے کی تھی،اس معاملے میں سعودی عرب میں مقیم یمنی خاتون آمنہ محمد علی نے سعد بن ابراہیم کی معاونت کی تھی۔
آمنہ کا دعویٰ تھا کہ وہ ایک سرکاری عہدہدار ہے اور خلیجی ملک کے حکمران خاندان سے تعلق ظاہر کیا جس کے لیے بطور ثبوت شاہی فرمان پر مشتمل ایک جعلی خط بھی تیار کر رکھا تھا،آمنہ پر الزام ہے کہ اس نے ریاستی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے 8 کروڑ ریال ہتھیا لیے تھے۔اس کام کے لیے خاتون نے مملکت میں مقیم شامی نژاد محمد سلیم عطفہ اور سوڈانی نژاد عادل نجم الدین کی مدد لی تھی۔