منکی پاکس کی روک تھام کیلئے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر سکریننگ انتظامات مکمل

Aug 16, 2024 | 19:43:PM

(شعیب مختار)منکی پاکس وائرس کی روک تھام کیلئے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر سکریننگ انتطامات مکمل کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ منیجر ، ڈی جی ہیلتھ سندھ اور ڈائریکٹر ایئرپورٹ ہیلتھ سروسز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا، بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ ہوگی،کراچی ایئرپورٹ منیجر عرفان خان نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز سمیت تمام جگہوں پر سپرے کیے جارہا ہے، این سی او سی کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں ، بین الاقوامی پروازوں سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ جاری  ہے ۔

کراچی ایئرپورٹ منیجر عرفان خان کا کہنا ہے کہ مشتبہ مسافروں کے لئے بارڈر ہیلتھ سروسز کا آئیسولیشن روم قائم ہے، آئیسولیشن روم میں مشتبہ مسافروں کی ٹریول ہسٹری اور علامات کا جائزہ لیا جاتا ہے،علامات کی صورت میں سیمپل پی سی آر ٹیسٹ کے لئے بھجوایا جاتا ہے، محکمہ صحت اور بارڈر ہیلتھ سروسز نے ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات دیے ہیں۔

مزیدخبریں