گولڈ میڈلسٹ باکسر ایمان خلیف کی ویڈیو وائرل, نئے لک نےمداحوں کوحیران کردیا

Aug 16, 2024 | 19:44:PM

(24نیوز)پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والی الجزائر کی خاتون باکسر ایمان خلیف کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا ،ٹرانسجینڈر تنازعہ کا شکار بننے والی ایمان خلیف نے اپنی نئی تصویر جاری کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر الجزائر کے ایک میک اپ آرٹسٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایمان خلیف کو میک اپ میں دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باکسر ایمان خلیف ہلکے گلابی رنگ کے پھولوں والے لباس میں کافی مختلف نظر آرہی ہیں جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہو رہا ہے،میک اپ آرٹسٹ نے ایمان خیلف کی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ کپڑے اور ظاہری شکل یہ نہیں بتاتے کہ آپ کیا ہیں، ایمان نے کبھی بھی اپنی ظاہری کو بدلنے کی کوشش نہیں کی، اس ویڈیو میں پیغام بہت گہرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھینس کےتحفے پر ناخوش، سسر سے نئی خواہش کردی

مزیدخبریں