شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے عرس پر کل عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو)عظیم بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمت اللہ علیہ کے 1466 ویں عرس مبارک کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد سندھ سرکار نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سندھ بھر میں14 سفر 1446ویں ہجری بروز منگل عام تعطیل ہو گی ،عرس کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے ، 20اگست کو بلدیاتی کاؤنسل با اختیار اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔