اے پی ایس سانحہ کا غم آج بھی تازہ ہے، شاہ محمود قریشی

Dec 16, 2020 | 09:57:AM
اے پی ایس سانحہ کا غم آج بھی تازہ ہے، شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے اندوہناک اور دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں، اس دن کو ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق   شاہ محمود قریشی کا سانحہ اے پی ایس پشاور کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی لازوال قربانی نے پوری قوم کو یکجا کیا، پوری قوم ان معصوم بچوں سمیت شہدائے اے پی ایس کو سلام پیش کرتی ہے، قوم دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، انشااللہ معصوموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، دہشتگردی کی اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔