فیصل آباد :ڈاکٹروں کی غفلت سے2نومولود دم توڑ گئے

Dec 16, 2020 | 09:46:AM
فیصل آباد :ڈاکٹروں کی غفلت سے2نومولود دم توڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیصل آباد کے ایک نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے دو نومولود بچے جاں بحق ہو گئے،ایم ایس نے اعتراف جرم کر لیا.

تفصیلات کے مطابق خاتون کو ڈلیوری کے لئے نجی ہسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ماں یا بچوں کی تشویشناک حالت بارے کوئی بات لواحقین کو نہیں بتائی اور نہ یہ بتایا کہ  ڈلیور ہونے والے دونوں بچوں کی حالت سیریس ہے ، بعد ازاں  بچوں کی حالت خراب ہو گئی، دونوں نومولود کو وینٹی لیٹر کی ضرورت تھی لیکن ڈاکٹروں نے اس طرف کوئی توجہ نہ دی اور نہ ہی بچوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا ۔ جس سے دونوں بچوں کی موت واقع ہو گئی ۔

ذرائع کے مطابق جب لواحقین نے شور مچایا اور  ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر منیر تک بات پہنچی تو انہوں نے لواحقین سے معذرت کی اور عملے کی غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے لواحقین سے انتظامیہ کی اس کوتاہی  پر معافی مانگی ۔جس پر لواحقین خاموش ہو گئے اور مریضہ کو لے کر اپنے گھر چلے گئے۔

بعدازاں  لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر بر وقت بچوں کو بر وقت وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا جاتا اور طبی امداد دی جاتی تو دونوں نومولودوں کی زندگیاں بچ سکتی تھی۔