عمران حکومت کی الٹی گنتی شروع ،شاہد خاقان

Dec 16, 2020 | 11:57:AM
عمران حکومت کی الٹی گنتی شروع ،شاہد خاقان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔سینٹ کے الیکشن فروری میں کرانا حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ حکومت کو خطرہ ہے ان کے ارکان ہی انہیں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔ حکومت کا ہر لمحہ، ہردن بھاری ہے، ہمیں حکومت سے کوئی امید نہیں ہے، حکومت نے ڈھائی سال پارلیمان چلنے نہیں دیا، مذاکرات کی جگہ پارلیمان تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سینٹ انتخابات آئندہ برس مارچ کے بجائے فروری میں کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سینٹ انتخابات کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔