کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو , رزاق داؤد،عشرت حسین ,ندیم بابر فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری سمیت دیگر کمیٹیوں کی تشکیل نو کردی۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،عشرت حسین اور ندیم بابر کابینہ کمیٹیوں سے فارغ کردیئےگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ و ریونیو کابینہ نجکاری،سرکاری ملکیتی اداروں کمیٹی کے چیئرمین مقرردیئے گئے جبکہ وزیر خزانہ و ریونیو ای سی سی کے چیئرمین بھی مقرر کئے گئے ہیں۔کابینہ سی پیک اور توانائی کمیٹیوں کے چیئرمین وفاقی وزیر منصوبہ بندی ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیئے گئے ہیں۔کابینہ نجکاری کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی جبکہ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں 4 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ای سی سی 14 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹیوں کی تشکیل نو کے مطابق کابینہ سی پیک کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہوگی۔کابینہ توانائی کمیٹی 9 ،کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل ہوگیْ۔