نوازشریف جائیداد ضبطگی کیس،نیب کوجواب جمع کرانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف مریم نواز کے اعتراضات پر نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا،عدالت نے قومی احتساب بیورو کو 13 جنوری تک کا وقت دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس پر نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف مریم نواز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔احتساب عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے 13 جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دےدیا۔
یاد ر ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے معاملے پر مریم نواز نے اعتراضات دائر کئے تھے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ مری اور چھانگلہ گلی کا گھر کلثوم نواز کی ملکیت تھا اس لئے ضبط نہیں ہوسکتا۔توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ۔احتساب عدالت میں جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کیس پر سماعت کی، اس دوران عدالت کے حکم پر نوازشریف کے اثاثوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔نیب رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے نام مری میں بنگلہ ہے۔لاہور میں1650، شیخوپورہ میں 102 کنال زرعی اراضی ہے جبکہ گاڑیوں میں مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور 2 ٹریکٹرز سمیت بینک اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ نیب کی جانب احتساب عدالت میں سے لاہور کے نجی بینک میں نواز شریف کے نام پر ملکی و غیر ملکی رقوم کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔