بابراعظم پر بوجھ نہ ڈالیں،سابق چیئرمین پی سی بی

Dec 16, 2020 | 14:28:PM

(24نیوز) سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود کا کہنا ہے کہ بے شک بابر اعظم عالمی سطح کا بیٹسمین ہے  لیکن ایک بڑے بیٹسمین پر ذمہ داریوں کا اتنا بوجھ ڈالنا مناسب نہیں،اس سے ان کی بیٹنگ کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود  نے  بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سچن ٹندولکر  جیسے مایہ ناز کھلاڑی کو جب کپتانی کی ذمہ داری  ملی تو ان کی بیٹنگ پرفارفنس متاثر ہونا شروع ہو گئی، جس پر انہیں کپتانی سے ہٹا کر کسی اور کو ذمہ داری سونپنا پڑی۔انہوں نے مزید کہا کہ این بوتھم کے ساتھ بھی اسی طرح ہوا، اس طرح کی کئی اور مثالیں بھی دی جا سکتی ہیں۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے کرکٹ کے نظام میں کمزوریاں ہے،سسٹم اگر مضبوط ہو تو ہمیں چار پانچ کپتان نظر آئیں لیکن یہاں کامیاب کپتان کا نام لینا مشکل نظر آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے سے قبل حالات بہت آئیڈیل نہیں تھے،  ہمیں عزت و آبرو کے ساتھ اپنی ٹیم وہاں بھیجنی چاہیے تھی لیکن شروعات میں ہمیں اچھی خبریں نہیں ملیں، اب مشکل وقت گزر گیا ہے ،کھلاڑیوں کا اپنا تمام تر توجہ کرکٹ پر مرکوز کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ آسان نہیں ہوتا، وہاں کی کنڈیشنز مشکلات پیدا کرتی ہیں۔ اسی لئے ہمارے بیٹسمینوں کو سخت محنت کی ضرورت ہو گی۔

 

مزیدخبریں