ماں ہوں، شہید بچوں کے ورثاکا غم سمجھتی ہوں،مریم نواز

Dec 16, 2020 | 14:45:PM

Read more!

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں ہونے کے ناطے شہید بچوں کی ماؤں کے غم کو سمجھ سکتی ہوں۔ آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت کا یہ دن ہر سال ہمارے دلوں پر لگے گہرے زخموں کو تازہ کردیتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے  کہا کہ یہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کےخلاف قوم کے پختہ عزم کی تجدید کا دن ہے یہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے کے قومی بیانیہ کی تشکیل کا دن ہے۔پوری قوم نے ہر تقسیم مٹا کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا قومی فیصلہ کیا۔ سانحے میں بچوں اور اساتذہ سمیت تمام شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں خاص طور پر شہید بچوں کے والدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔
 

مزیدخبریں