(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر او ر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 25 ارب کی منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کوٹ لکھپت جیل میں ہی کی جائیں گی، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط میں تمام انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کا اینٹی کرپشن ونگ اپوزیشن رہنماؤں سے سوال جواب کرے گا۔واضح رہے کہ شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کرنے کا بھی الزام ہے۔اس وقت شہباز شریف اور حمزہ شہباز قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر کردہ ریفرنسز میں لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔