ایک اور بھارتی فوجی کی ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی

Dec 16, 2020 | 15:43:PM

(24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے خودکشیوں کے رجحان میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اگر بھارتی فوجی اہلکاروں کی جانب سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی وجوہات دیکھی جائیں تو ان میں زیادہ تر اہلکار ذہنی دباؤ اور گھر سے دوری کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں تعینات قابض بھارتی فوج کے جونیئر کمیشن آفیسر پؤن کمار نے آرمی میس میں اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔  دوسری جانب پولیس نے فوجی اہلکار کی خودکشی کے واقعے پر تمام ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش کو پؤن کمار کے آبائی علاقے بھیج دیا۔واضح رہے 10 دن پہلے بھی ایک بھارتی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا جب کہ 2007 سے اب تک 485 بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار ذہنی دباو کے باعث خود کشی کرچکے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے وزیر باغ کے ہیڈ کوارٹر میں گولی چلنے کی آواز پر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں یوگیش نامی اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔یوگیش کمار کی لاش کے پاس سرکاری رائفل پڑی تھی تاہم خود کشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ساتھی اہلکاروں نے یوگیش کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ایک ہفتےکے دوران تیسرے اہلکار نے خود کشی کی ہے۔ضروری کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے بھیج دیا گیا۔ 


 

مزیدخبریں