علی ظفر کی کردار کشی، میشاشفیع قصوروار قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایف آئی اے نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے اور کردار کشی کے جرم میں قصور وار قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر کے خلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم کو بھی جھوٹا قرار دیتے ہوئے میشا شفیع سمیت 8 افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔ایف آئی اے نے عبوری چالان لاہور کی عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں میشا شفیع، عفت عمر، علی گل پیر، ماہم جاوید، لینا غنی، حیسم الزمان، فریحہ ایوب اور فیضان رضا کو قصور وار ٹھہرایا گیا۔
ایف آئی اے نے کہا کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے ہتک آمیز الزامات لگائے لیکن میشا شفیع الزامات ثابت کرنے کےلیے کوئی گواہ پیش نہ کرسکیں۔ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے عبوری چالان میں میشا شفیع سمیت 8 افرادکے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے توہین آمیز مہم پر 2018 میں ایف آئی اے کو میشا کے خلاف درخواست دی تھی۔