(24 نیوز)کورونا وائرس سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے، عوام کو کورونا ویکسین سے متعلق جلد آگاہ کریں گے ،معاون خصوصی صحت
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کوروناسے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے ، ملک میں کرونا کیسز کی شرح 7 سے 8 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرے۔وباپر قابو پانے کیلئے قوم کا تعاون ضروری ہے۔