کورونا کے حملے ،مدارس کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ

Dec 16, 2020 | 17:53:PM

 (24نیوز)کورونا وبا سے نمٹنے کیلئےمحکمہ اوقاف نے مدارس کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کر دی، کرونا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تدریسی عمل کو فوری طور پر روک دی جائے۔ محکمہ اوقاف نے اسلام کے تمام دینی مدارس کے مہتم کو ہدایت کا خط لکھ دیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ مدارس کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا  وائرس سے ساڑھے5ماہ بعد سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، 24گھنٹوں میں 105 مریض زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی  تعداد 9 ہزار  سے تجاوز کرگئی۔ےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 61 لاکھ 36 ہزار 799 افراد کے ٹیسٹ  کئے جاچکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 28 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے2 ہزار 731 افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو ا?گئے، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 673، سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 253، بلوچستان میں 17 ہزار 796، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799، اسلام آباد میں 35 ہزار 203 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 771 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں