پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ

Dec 16, 2020 | 18:00:PM
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں اصلاحات کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھاٹی میں اصلاحات کیلئے وزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کچھی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر افسران بطور ممبران شامل ہیں۔ کمیٹی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں اخراجات میں کمی لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز مرتب کرے گی۔
 ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی میں بہتری اور سبسڈی میں کمی کے حوالے سے بھی تجاوز مرتب کرے گی۔غیر ضروری سٹاف اور پوسٹوں کو ختم کرنے کے حوالے سے بھی تجاوز مرتب کی جائیں گی۔