(24نیوز )لتا منگیشکر کا نا م کسی تعا رف کا محتاج نہیں۔خا ص طو ر پر انڈیا اور پا کستان میں شا ئد ہی کوئی ایسا ہو گا جس نے اس عظیم گلو کا رہ کا گیت نہ سنا ہو۔لتا منگیشکرنے اپنے سب سے پہلے گانے کی یاد ایک مرتبہ پھر تازہ کردی۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں 91 سالہ لتا نے بتایا کہ آج سے 79 سال قبل میں نے 1941 میں ریڈیو پر پہلی بار گایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت 2 گیت گائے تھے۔لتا کا کہنا تھا کہ جب ان کے والد نے یہ گانے سنے تو وہ بہت خوش ہوئے تھے، اور انھوں نے والدہ کو آکر بتایا کہ لتا کو آج ریڈیو پر سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی، اب مجھے کسی بات کی فکر نہیں۔یا د رہے کہ لتا منگیشکر کی سحر انگیز آواز کا جاود اس خطے پر آج سے نہیں پاکستان اور بھارت کے وجود میں آنے سے قبل سے چل رہا ہے۔