زائرین کیلئے خوشخبری، حکومت نے زیارات پالیسی کو حتمی شکل دیدی

Dec 16, 2020 | 18:16:PM

(24 نیوز)دنیا بھر میں مقدس زیارات پر جانے والے زائرین کےلئے خوشخبری، وزارت مذہبی امور نے زیارات پالیسی کو حتمی شکل دےدی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ زیارات پالیسی سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز نے منظوری دے دی ہے،پالیسی کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پاس کرانے کےلئے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پالیسی کو کابینہ سے منظور کرانے کےلئے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے معاملات طے کرا لئے ہیں، پالیسی کے تحت صرف رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز ہی زائرین کو زیارات پر بھیج سکیں گے۔

مزیدخبریں