(24 نیوز) جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بتایا کہ علی وزیرکو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتارکیا گیا۔ علی وزیر کا کہنا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری بھی کرا چکا ہوں،معلوم نہیں کیوں گرفتارکیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیرکوسندھ پولیس کی درخواست پرگرفتارکیاگیا، علی وزیر کو کراچی منتقل کیا جائےگا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزیرپرکراچی میں نفرت انگیز تقریرکرنےکا مقدمہ درج ہے۔ علی وزیر کو فی الحال ایسٹ کینٹ پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور محمدعلی گنڈا پور نے بتایا کہ علی وزیرکےخلاف کراچی میں مقدمہ درج ہے،سندھ پولیس کی ٹیم پشاور آئی ہے، علی وزیرکی گرفتاری میں ہم نے سندھ پولیس کی مدد کی، قانونی تقاضے پورے کرکے علی وزیر کو سندھ پولیس کے حوالے کیاجائےگا۔
جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار
Dec 16, 2020 | 18:30:PM