(24نیوز )ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو ،ر دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ مکینزی اسکاٹ نے اربوں ڈالر عطیہ کردیے ۔مکینزی اسکاٹ کا شمار بھی دنیا کی امیر خواتین میں ہوتا ہے اور اس فہرست میں ان کا نمبر چوتھا جبکہ ایمیزون چیف سے علیحدگی بھی دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق مکینزی اسکاٹ نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ وہ حالیہ چار مہینوں میں کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب ڈالر عطیہ کرچکی ہیں اور یہ رقم خوراک اور ایمرجنسی ریلیف فنڈز میں دیے ہیں۔پاکستانی روپوں میں یہ رقم کھربوں روپے بنتی ہے۔مکینزی کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران امریکیوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں جبکہ انہوں نے یہ رقم کورونا کے دوران کام کرنے والی 380 فلاحی اداروں میں عطیہ کی ہے۔مکینزی کے اثاثوں کی مالیت 60 ارب ڈالر ہے اور وہ ناول نگار بھی ہیں۔ خیال رہے کہ ایمیزون کے مالک جیف بیزوس نے طلاق کے بعد اپنی بیوی کو 48 ارب ڈالر دیے تھے، جس سے ان کی بیوی دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن گئی تھیں۔وہ دنیا بھر میں شا دی پھر طلا ق کے بعد مشہور ہو گئی تھیں۔
امیر شخص کی سابقہ بیوی کا 4 ارب ڈالر کو روونا ریلیف فنڈ کیلئے عطیہ
Dec 16, 2020 | 18:31:PM