ای سی سی اجلاس، الیکٹرک وہیکلزپالیسی کی منظوری دےدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹرک وہیکلزپالیسی کی منظوری دےدی گئی،مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فون کی ریٹیلرز کو فروخت پر 4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فون پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دےدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں الیکٹرک وہیکلزپالیسی کی منظوری دےدی گئی ،مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فون کی پالیسی میں ترامیم کی توثیق کردی گئی،
اجلاس میں اسلام آباد میں نو تعمیر شدہ آئسولیشن ہسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹر کیلئے 21 کروڑ 93 لاکھ روپے، پاکستان کے ڈبلیو ایچ او کیلئے کنٹری بیوشن کی مد میں 30 کروڑ 54 لاکھ ، اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں کیلئے 10 کروڑ 67 لالھ روپے، فاٹا کے متاثرین کیلئے 70 کروڑ 68 لاکھ روپے اور مختلف عالمی اداروں میں سالانہ کنٹری بیوشن کی مد میں 27 کروڑ 78 لاکھ روپے جبکہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے میڈیکل آلات، مشینری اور ادویات کیلئے 5 کرو 31 لاکھ کی ضمنی گرانٹ بھی منظورکرلی گئی۔
اجلاس میں سبسڈیز کو مرحلہ وار ختم کرنے کے پلان کا جائزہ لیا گیا تاہم اس کی منظوری آئندہ اجلاس تک ملتوی کردی گئی ای سی سی نے گندم اور چینی کی درآمد اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا، ای سی سی نے یوٹیلٹی سٹورز اور آزاد کشمیر کو اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دےدی، ای سی سی نے آف شور پاکستانی روپے سے وابستہ بانڈز کے اجرا کی بھی منظوری دی،ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری اگلے اجلاس تک موخر کردی۔