پاکستانی خا تون سائنسدان کے لئے جر منی کا سب سے بڑا اعزاز

Dec 16, 2020 | 18:55:PM
پاکستانی خا تون سائنسدان کے لئے جر منی کا سب سے بڑا اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )مولیکیولر بائیولوجسٹ ڈاکٹر آصفہ اختر کو  2021 کے لئے جرمن تحقیق کے سب سے معتبر ایوارڈLeibniz  Prize کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ایوارڈ اگلے برس ایک ورچیول تقریب میں دیا جائے گا۔

 تفصیلا ت کے مطا بق ان کو ایوارڈ کے سا تھ پچیس لاکھ یورو کی رقم بھی دی جائے گی۔ڈاکٹر آصفہ کو ایپی جینیٹکس، جین ریگولیشن اور بنیادی حیاتیاتی سیل پر نت نئے تجربات کرنے اور ان کی مدد سے انتہائی اہمیت کی حامل نئی معلومات منظر عام پر لانے کا کام انجام دینے پر اس گراں قدر انعام سے نوازا جا رہا ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر آصفہ اختر Max Planck سوسائٹی کے طب اور حیاتیات شعبے کی نائب صدر ہیں، وہ اس عہدے پر فائز ہونیوالی دنیا کی پہلی خاتون ہیں۔ڈاکٹر آصفہ اختر10 سائنسدانوں میں سے ایک ہیں جنہیں اس اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا۔