تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہونیکا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یونیورسٹیز کالجز و تعلیمی بورڈز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہونے پر محکمہ یونیورسٹیز و بورڈز نے وائس چانسلرز پرنسل اور چیئرمین کو تحریری خط ارسال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث 35 یونیورسٹیز کالجر اور تعلیمی بورڈز کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں تمام اداروں کو محکمہ داخلہ کی جاری کردہ ایس او پیز پر عنلدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ یونیورسٹیز کالجز و بورڈ میں ملازمین کی حاضری پچاس فیصد کم کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ پچاس فیصد سٹاف کی چھٹی ہوگی پچاس فیصد ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گا۔