(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنما ﺅں نے پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار حکومت سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابقپی ڈی ایم کے سرکردہ رہنما ﺅ ں نے سینٹ کے آئندہ انتخابات کے متعلق حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سینٹ میں کسی کو ایسے غیر آئینی ہتھکنڈے دہرانے نہیں دیں گے ، بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
بلاول کا مریم نواز کو فون،سینٹ انتخابات میں حکومتی ہتھکنڈے ناکام بنانے کا عزم
Dec 16, 2020 | 19:54:PM