(24 نیوز)مہنگائی سے متعلق وفاقی ادارے جواب کیوں جمع نہیں کراتے؟ جواب داخل نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ وفاقی اداروں پر برہم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بنیادی ضرورت کی اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں، وفاقی حکومت سے پوچھا جائے کہ مہنگائی کو کیوں نہیں روکا جا رہا ، حکومتی ادارے ناکام ہوچکے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ وفاقی ادارے جواب کیوں جمع نہیں کراتے؟ بار بار نوٹسز جاری ہوچکے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔