قائداعظم ٹرافی:سینٹرل پنجاب کی تیسری فتح،حسن کی10 وکٹیں،اسد کی سنچری

Dec 16, 2020 | 20:38:PM

(24نیوز )قائداعظم ٹرافی کے 8ویں راﺅنڈ میں سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو ہرا کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو شکست دے دی جبکہ ناردرن کی ٹیم سندھ کے خلاف اننگز کی شکست کے خطرے سے دوچار ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سینٹرل پنجاب کے کپتان فاسٹ بولرحسن علی نے میچ میں10 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسد شفیق نے سنچری سکو ر کر ڈا لی۔ دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب نے تیسرے روز ہی بلوچستان کو 9 وکٹ سے شکست دے کرمسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔بلوچستان کے 47 رنز کا ہدف سینٹرل پنجاب نے ایک وکٹ پر حاصل کرلیا، اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 369 رنز بنائے تھے۔بلوچستان کے عمید آصف اور جلات خان کی ساتویں وکٹ کی شراکت میں 138 رنزکی بدولت بلوچستان کی ٹیم تیسرے روز 46 رنزکی برتری حاصل کرنے کے بعد 285 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔دوسری طرف یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 10 وکٹ سے ہرادیا۔سدرن پنجاب کے 4 رنز کا معمولی ہدف خیبرپختونخوا نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔میچ میں سدرن پنجاب کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑا، جو دوسری اننگز میں 3 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد 200 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔تیسرے میچ جو نیشنل اسٹیدیم میں جاری ہے، جہاں ناردرن کی ٹیم سندھ کے خلاف اننگز کی شکست کے خطرے سے دوچار مشکل حالات میں ہے۔

مزیدخبریں