(24نیوز ) اے ٹی ایم کھول کر 18 لاکھ روپے نکال لیے گئے مگر سائرن بجا نہ کسی کو بر وقت پتہ چلا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ ہے کہ یہ واردات تنہا ملزم نے کی۔ وہ بینک کی اے ٹی ایم کھول کر اس میں سے 2 کیش ٹرے نکال کر ساتھ لے گیا۔یہ وا قعہ کراچی میں شارع پاکستان پروا قع نجی بینک میں پیش آیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق اے ٹی ایم کی 2 ٹریز میں 18 لاکھ روپے موجود تھے، ملزم نے تیسری ٹرے بھی کھولی لیکن ا صرف 5 ہزار روپے تھے تو اس نے وہ ٹرے دیکھ کر چھوڑ دی اور نہیں نکالی۔ملزم نے منٹوں میں واردات مکمل کی لیکن بینک کا الارم نہیں بجا اور بینک انتظامیہ بے خبر رہی۔ انتظامیہ کے مطابق بینک میں کوئی سیکیورٹی گارڈ رات کے اوقات میں تعینات نہیں تھا۔ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم کے مطابق نامعلوم ملزم نجی بینک کی اے ٹی ایم کی ٹرے نکال کر فرار ہوگیا۔ واردات صبح 4 سے 5 کے درمیان پیش آئی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔واردات کی سی سی ٹی وی فو ٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منہ پر نقاب اور ہوڈی پہنے ملزم 4 بج کر 50 منٹ پر اے ٹی ایم میں داخل ہوا اور مشین کے پیچھے بیٹھ کر 10 منٹ تک مشین کھولنے کی کوشش کرتا رہا۔ ملزم 5 بجے مشین کی ٹرے کھولنے میں کامیاب ہوا اور 5 بج کر 5 منٹ تک واردات کی۔
کراچی ، ملزم اے ٹی ایم کھول کر15منٹ میں لاکھوں لے اڑا
Dec 16, 2020 | 20:58:PM