ادویات جعلی خریداری سکینڈل ، ڈاکٹر قاضی عبد الوہاب سمیت 14 ملزموں کےخلاف ریفرنس دائر 

Dec 16, 2020 | 21:01:PM
ادویات جعلی خریداری سکینڈل ، ڈاکٹر قاضی عبد الوہاب سمیت 14 ملزموں کےخلاف ریفرنس دائر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیب کراچی نے کے وی ایس ایس ہسپتال لانڈھی کیلئے 67 کروڑ سے زائد ادویات کی جعلی خریداری کے سکینڈل میں سابق آڈیٹر کے وی ایس ایس ڈاکٹر قاضی عبدالوہاب سمیت 14 ملزموں کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔
 ریفرنس میں نامزد دیگر ملزموں میں سابق کمشنر سیسی محمد فاروق لغاری،سابق ایم ایس لانڈھی ہسپتال ڈاکٹر ظہیر عباس خواجہ، سابق ایم ایس انیس قادر منگی،ایم ایس سعادت احمد میمن،سابق ایم ایس جاوید احمد راجپوت و دیگر شامل ہیں۔ نیب ریفرنس کے مطابق قاضی عبد الوہاب نے جعلی ادویات کی کھپت ظاہر کی، ادویات کی خریداری میں جعل سازی کر کے سیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی، نیب کے مطابق سابق کمشنر سیسی فاروق لغاری نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جبکہ ملزمان نے ملی بھگت سے قومی خزانے کو 67 کروڑ 99 لاکھ 13 ہزار 148 روپے کا نقصان پہنچایا ۔