کراچی: 27 افرادکے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرگرفتار، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں سی ٹی ڈی نے27 افرادکے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرگرفتارکرلیا،ملزم عدنان نے مذہبی جماعت اورسیاسی مخالفین کوقتل کرنےکااعتراف کرلیا۔ایک اور کارروائی میں اے این ایف نے پورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے27افرادکے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرگرفتارکرلیا،ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اورگرفتارٹارگٹ کلرعدنان نے مذہبی جماعت اورسیاسی مخالفین کوقتل کرنےکااعتراف کیاہے۔
دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے پورٹ قاسم پرکارروائی کرتے ہوئے کنٹینرمیں چھپائی ہوئی ہیروئن برآمدکرلی،ملزمان لیڈیزبیگ میں دوکلوپانچ سوگرام سے زائدہیروئن چھپاکربرطانیہ سمگل کرنا چاہتے تھے،ادھرپاکستان کسٹم نے نیوکراچی گودام پرکارروائی میں 14 کروڑمالیت کا75ہزارکلوسمگل شدہ بھارتی کپڑااوردھاگہ برآمدکرلیا۔
جبکہ اورنگی پاکستان بازارسیکٹر15ڈی میں پانچ مسلح ملزمان نے گھرمیں گھس کرفیملی کویرغمال بناکرنو لاکھ روپے اورموبائل فون لوٹ لئے، کورنگی عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر چار میں پرچون کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ٹوئنٹی فورنیوزکوموصول ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دومسلح ملزمان نے دکان میں موجودعملے کونقدی رقم اورقیمتی موبائل فون لیکرملزمان اطمینان سے فرارہوگئے۔شہرمیں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعدکراچی پولیس چیف نے ہائی پروفائل کیسزپراہم اجلاس طلب کرلیا۔