سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس ،متعددمنصوبوں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں7 اعشاریہ2 ارب روپے کی لاگت کامنصوبہ منظورکرلیاگیا،اجلاس میں21 اعشاریہ 10 ارب روپے کی لاگت کے پانچ پوزیشن پیپرز بھی منظور کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 37 ارب 23 کروڑ روپے کی مالیت کے 2 پوزیشن پیپرز حتمی منظوری کےلئے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے، ضلع سکردو میں 34 اعشاریہ5 میگا واٹ کا ہارپور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منظور کرلیا گیا، منصوبے پر 9 ارب 52 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں34 اعشاریہ5 میگاواٹ ہارپو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ضلع سکردو کےلئے 801۔9522 ملین روپے مختص کئے گئے ہیںجبکہ 17 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کا پرانے بنوں روڈ کو دو رویہ اور بہتری کا منصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا گیا، اس کے علاوہ 20 ارب روپے مالیت کا سوات موٹروے فیز III کی اراضی کے حصول کا منصوبہ بھی ایکنک کو بھجوا دیا گیا، سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ فیصل آباد میں 7 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کا منصوبہ بھی منظورکرلیا،ماو¿و کے علاقے میں جوڈیشل اینڈ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی۔