(24 نیوز) پاکستان نے معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے سعودی عرب سے لئے گئے 3 ارب ڈالر میں سے مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیئے، اب آخری قسط آئندہ سال جنوری میں ادا کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی یہ خطیر رقم پاکستان کو ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے کیلئے دی گئی تھی، پاکستانی حکومت اس سے قبل سعودی عرب کے تقاضے پر1 ارب ڈالر پہلے ہی ادا کر چکا ہے جبکہ حال ہی میں دوسری قسط بھی ادا کی جا چکی ہے جو اتنی ہی کثیر رقم بنتی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، تاہم پاکستان نے اسے پہلے ہی ادا کر دیا،اب آخری قسط جنوری 2021 میں ادا کر دی جائے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے چین سے پیسے لے کر سعودی عرب کو دیئے ہیں۔
پاکستان نے سعودی عرب کو مزید 1ارب ڈالر واپس کردیئے
Dec 16, 2020 | 23:06:PM