ویسٹ انڈیزکے 5کھلاڑی کورونا کا شکار۔۔

Dec 16, 2021 | 09:51:AM
کورونا وائرس ، یلغار
کیپشن: ویسٹ انڈیز ٹیم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز پرکورونا وائرس نے یلغار کردی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مزید 5 ارکان کا کورونا مثبت نکل آیا۔
یہ بھی پڑھیں:کپتان بابر اعظم کو ہیڈ کوچ کا بڑا چیلنج۔۔ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے پانچ ارکان کورونا سے متاثر ہوگئے ۔ ویسٹ انڈین بورڈ کورونا سے متاثرہ افراد میں 3 کھلاڑی، عملے کے 2 ارکان شامل ہیں ۔ ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ، اسپنر عقیل حسین، آل راؤنڈر جسٹن گریوز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مجموعی طور پر 7 کھلاڑی باہر ہوچکے ہیں۔5 کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ ایک کھلاڑی زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں یہ فیصلہ ہوگا ویسٹ انڈیز ٹورجاری رکھے گی یا نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:رضوان پلیز مجھے اپنالو۔۔سٹیڈیم میں موجود خوبصورت دوشیزہ کی درخواست