سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو سات برس بیت گئے ۔دعائیہ تقریبات کا اہتمام

Dec 16, 2021 | 09:52:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی ساتویں برسی آج 16 دسمبر جمعرات کو منائی جارہی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق سانحہ 16 دسمبر 2014 کو اے پی ایس کے واقعہ نے پوری قوم کو یکجا کر دیا ،دفاعی و سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کا زخم بہت گہرا تھا لیکن پاکستانی قوم اور اداروں کا عزم اس سے کہیں زیادہ بلند ہے،پوری قوم نے پاکستان کے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ایک ایسے آپریشن کا آغاز کیا کہ جس کا ہدف ایک ایسا پاکستان تھا جہاں ریاست ہی کو طاقت کے استعمال کا حق حاصل ہو۔

ذرائع  کے مطابق ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی اوراین جی اوز کے زیر اہتمام شہداء کیلئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 ء کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:    استاد نے شاگردوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔۔۔پھر کیا ہوا؟؟؟

مزیدخبریں