بھارتی ٹیم میں کپتانی کا تنازعہ ۔۔کوہلی کی پریس کانفرنس نے ہنگامہ کھڑا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کے تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس سے بھارتی کرکٹ ٹیم میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈین کھلاڑیوں پر کورونا وائرس کی یلغار
ویرات کوہلی نے سارو گنگولی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 8 دسمبر کو جنوبی افریقہ کے لئے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم کے اعلان سے صرف ڈیڑھ گھنٹے پہلے مجھے ونڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بارے میں بتایا گیا۔ گنگولی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے کوہلی سے گزارش کی تھی کہ وہ ٹی20 ٹیم کی کپتانی نہ چھوڑیں۔ویرات کوہلی نے اس کے بارے کہا کہ ٹی20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے بعد ان کی بی سی سی آئی سے اس مسئلے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ مزید کپتان بنے رہنا چاہتے تھے مگر انہیں ہٹا دیا گیا ۔وراٹ کوہلی نے کہا کہ وہ روہت شرما کی قیادت میں جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے پر ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کپتان بابر اعظم کو ہیڈ کوچ کا بڑا چیلنج۔۔ویڈیو وائرل