پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کی سپلائی بند ۔۔ اپٹماکا حکومت کیخلاف بڑا اعلان

Dec 16, 2021 | 10:28:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو بغیر نوٹس گیس کی فراہمی بند کردی۔صنعتوں کا پہیہ رک گیا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا احتجاجاً پنجاب بھر کی ملیں بند کرنے کا اعلان۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ۔اپٹما نے پنجاب میں تمام ٹیکسٹائل ملز بند کر نے کا اعلان کر دیا ، اپٹما کےمطابق ٹیکسٹائل ملز کے لیے گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے جبکہ پنجاب میں بدھ شام سات بجے سے ٹیکسٹائل ملز کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ۔اس لئے ٹیکسٹائل ملز گیس اور بجلی کی فراہمی تک بند رہیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں۔۔ موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ ہو گیا

اپٹما کے انرجی ایڈوائزر طاہر بشارت چیمہ کا کہنا تھا کہ  حکومت نے بغیر نوٹس گیس اور بجلی بند کردی۔ٹیکسٹائل ملز چلانے کیلئے متبادل ایندھن بھی موجود نہیں تھا۔حکومت بروقت اقدامات کرتی تو مشکلات نہ ہوتیں۔ ملز کی بندش سے ہزاروں مزدوروں کا بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی کا آخری معرکہ ۔۔شاہین آج کلین سویپ کا عزم لئے میدان میں اتریں گے

مزیدخبریں