آسٹریلوی کپتان انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر۔۔۔وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے،کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے والے شخص کے ساتھ قریبی رابطہ رہا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے لیکن انہوں نے بائیو سیکور پروٹوکولز کی خلاف ورزی نہیں کی، وہ فوری طور پر آئسولیشن میں چلے گئے جبکہ ان کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا ہے، پیٹ کمنز کو 7 روز آئسولیشن میں گزارنا ہوں گے، جس کے سبب وہ دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سردی کی شدید لہر۔۔مزید کتنے دن دھند کا راج ہو گا؟؟
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ایڈیلیڈ میں شروع ہو گیا ہے جس میں اسٹیو اسمتھ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ پیٹ کمنز کی جگہ مائیکل نیسر کو پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ میں فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جمعرات سے ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان جاری 5 ٹیسٹ میچز کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو 1 صفر کی برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیزکے 5کھلاڑی کورونا کا شکار۔۔