موسم سرما کی چھٹیوں پر وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف

Dec 16, 2021 | 12:57:PM
موسم سرما ، چھٹیوں پر ،وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف
کیپشن: موسم سرما کی چھٹیوں پر وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) وفاقی وزارت تعلیم اور این سی او سی کا چھٹیوں کے معاملہ پر اختلاف سامنے آگیا ۔تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے ایک  پیج پر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل ہی طلبا کے لئے ایک اور مشکل پید ا ہوگئی

تفصیلات کےمطابق  این سی او سی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آئندہ برس جنوری کے وسط سے کرنے کی تجویز دی گئی  ۔ اس سے ایک روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ تعطیلات کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا۔

تاہم این سی او سی کی تجویز کے بعد وفاقی وزارت تعلیم نے اس موضوع پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون پروفیسر کا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار

یا د رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے شروع ہوں گی، اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ بھی کی۔تاہم این سی او سی نے گزشتہ روز تجویز دی کہ چھٹیوں کو جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک مؤخر کردیا جائے تا کہ تعلیمی اداروں میں جاری ویکسینیشن مہم کو مکمل کیا جاسکے۔