کرن جوہر کا گھر کورونا کا گڑھ بن گیا،بالی ووڈ کے کئی اداکار متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہر کے گھر پر پارٹی کے بعد کئی بالی ووڈ اداکارائیں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کی شادی۔سلمان خان ، رنبیر کپور اور دیگر فنکاروں کیطرف سے کروڑوں کے تحائف
تفصیلات کے مطابق آٹھ اگست کو بھارت کے معروف پروڈیوسر اور فلم ساز کرن جوہر کے گھر ایک پارٹی ہوئی جس کے بعد اس پارٹی میں شامل ہونیوالے اکثر اداکار کورونا وائرس سے متاثرہوگئے ۔کرینہ کپور، سیما خان ،امریتا اروڑا ،مہیپ کپوراور کئی دیگر اداکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے(جو کرن جوہر کے گھر اس پارٹی میں شریک تھے )ملائیکہ اروڑا، ارجن کپور، کرشمہ کپور نے بھی اس تقریب میں شرکت کی تھی ۔بھارتی میڈیا کےمطابق عالیہ بھٹ بھی پارٹی میںشریک ہوئی تھیں۔
پارٹی میں شرکت کرنے والی چار مشہور شخصیات کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔یہ تقریب 'کبھی خوشی کبھی غم' کے 20 سال پورے ہونے پر منعقدکی گئی تھی۔جبکہ تقریب میںشریک دیگر مشہور شخصیات سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کورونا کا ٹیسٹ کرائیں ۔جبکہ کرینہ کپور اور امریتا کے گھروں کو بھی سیل کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب کرن جوہر نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا ہے جو نیگیٹوآیا ہے ۔اس کے بعد کرن جوہر نے ایک بیان میں کہا کہ ”میں نے اور میرے گھروالوں نے ٹیسٹ کرائے ہیںاللہ کے فضل سے ہمارا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔میرا گھر کوئی کورونا کا ہاٹ سپاٹ نہیں ۔میرے گھر کوئی پارٹی نہیں تھی بلکہ صرف آٹھ افراد کو کھانے کیلئے بلایا گیا تھا ،ہمارا گھر ایس او پیز کا خیال کیا جاتا ہے ،ہم سب ایک ذمہ دار شہری ہیں“
یہ بھی پڑھیں:مس یونیورس کی وطن واپسی پر ڈانس ویڈیو وائرل !!